فٹبالر لیونل میسی بھارت میں تاریخی بدمزگی کا شکار، وزیر اعلیٰ نے تماشا بنا دیا، عوام کی کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

لیونل میسی
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی سطح پر مشہور فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں اپنے دورے کے موقعے پر تاریخی بدمزگی کا سامنا ہوا ہے، بی جے پی کے وزیر اعلیٰ نے تقریب کو تماشا بنا دیا جس پر عوام نے کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق لیونل میسی کے بھارتی دورے کے موقعے پر کئی پریشان کن واقعات ہوئے، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کلکتہ میں ایونٹ کے دوران مشتعل شائقین نے توڑ پھوڑ کی تھی جس سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہوا۔

تاہم ایک اور واقعے میں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیوبندر فڈنوس اور اہلیہ پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ فنکار ٹائیگر شروف اور اجے دیوگن کو گراؤنڈ میں تحائف دئیے جبکہ اس دوران لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال سائیڈ پر کھڑے نظرآئے، ایونٹ لیونل میسی کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ دیوبندرفڈنوس کی اہلیہ نے میسی کے ہمراہ تصاویر کھنچوائیں اور اس دوران ان کا رویہ بھی مضحکہ خیز رہا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ میسی کیلئے یہ ایک ایونٹ تھا لیکن مہاراشٹر حکومت نے اسے مکمل مزاحیہ تقریب بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ان کی اہلیہ امرتا آئیں جس کی وجہ سے بھارتی عوام شرمندہ ہیں، پھر اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کا تعارف کرایا گیا، حتیٰ کہ میسی بھی وزیر اعلیٰ کی مزاحیہ حرکت پر ناراض تھے۔ ہم دنیا بھر میں میسی کے شائقین سے معذرت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ امرتا نے چیونگم چباتے ہوئے دوبار سیلفی لی، اور اتنے تکبر کا مظاہرہ کیا، وہ مضحکہ خیز لگ رہی تھیں۔ ڈی پال اور میسی ہنستے نظرآئے۔ یہ شرمندگی کی بات ہے کہ بھارتی لوگ خود ہی غیر ملکیوں کو مذاق اڑانے کا موقع دیتے ہیں۔

Related Posts