کراچی: سرجانی سے 25سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل کی وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

قتل کی وجہ
(فوٹو: ڈان)

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 25سالہ خاتون کو بد ترین تشدد کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی ہے۔ قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت کومل کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 3 روز سے راشد نامی قاتل کے ساتھ رہائش پذیر تھی، جس نے اس کے سرپر لوہے کا پائپ مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راشد مقتولہ کا سابقہ منگیتر تھا، جس نے 12روز قبل مقتولہ کا گھر کرائے پر لے لیا تھا۔ راشد منگنی کے بعد نوکری کیلئے دبئی پہنچا تو کومل نے بعد میں کسی اور سے شادی کرلی تھی۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ ملزم راشد نے قتل کے بعد اپنی ماں کو فون کرکے کومل کے قتل کا بتایا۔

ملزم نے اپنی ماں کو پولیس کی آمد سے قبل کہیں نکل جانے کا مشورہ بھی دیا۔ مقتولہ کے والدین کا گھر بھی مقتولہ کے گھر کے قریب ہی ہے۔ مقتولہ کے والدین واردات سے قبل رشتہ داروں کے ہاں چلے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتل راشد کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts