اورکزئی میں 3 سالہ بچی پتھر مار کر بے دردی سے قتل، پہاڑ میں دفن کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

3 سالہ بچی قتل
(فوٹو: اے بی سی نیوز)

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دورِ جاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی، ملزمان نے صرف 5لاکھ تاوان اور کوئلے کی کان کیلئے 3سالہ بچی کو پتھر مار کر بے دردی سے قتل کردیا اور بچی کی لاش کو پہاڑ میں درن بھی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اورکزئی کے علاقے چھیری علی خیل میں پیش آیا۔ ملزمان نے 3سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ بچی کا نام مقدس تھا جسے سنگدل ملزمان نے قتل سے قبل اغوا کرکے 4روز تک کوئلے کے ایک کمرے میں حبسِ بے جا میں قید رکھا۔

ملزمان نے شواہد مٹانے کیلئے بچی کی لاش قریبی پہاڑ میں دفنا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے والد کا کاروباری پارٹنر سنگین جرم میں ملوث تھا جس نے 5 لاکھ روپے تاوان اور کوئلے کی کان اپنے نام کرانے کیلئے واقعے کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا۔

بعد ازاں یہ سازش بے نقاب ہوگئی اور اغوا کاروں کے نام پر بار بار تاوان کا تقاضا کرنے والا ملزم بے نقاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو پہاڑ سے نکالنے اور باقیات کو ڈی این اے کیلئے بھجوانے کے بعد ٹیسٹ رزلٹ سامنے آگیا۔ ملزم کا ڈی این اے مقدس سے میچ کرگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد 1افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4مشتبہ ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش آگے بڑھانے کیلئے چاروں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts