ژوب میں آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے 16افراد کو زخمی کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ژوب ٹرک اڈے پر کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں اچانک آتشزدگی کے نتیجے میں ٹرک اور آئل ٹینکر کے عملے سمیت 16افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جن میں سے 6افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے فوری کارروائی شروع کردی۔ اس دوران کولنگ اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ مزید نقصان کو روکنے کی کوشش جاری ہے۔
زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے اسباب پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ عوام کو نقل و حرکت کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








