خیبرپختونخوا کی کابینہ نے صوبے میں ایک نئے ضلع کی منظوری دے دی، جس کے بعد صوبے میں صوبوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صوبائی کابینہ نے سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سوات اب دو اضلاع ضلع اپر سوات اور ضلع سوات میں تقسیم ہوگا۔تحصیل مٹہ، تحصیل بحرین اور تحصیل خوازہ خیلہ اپر سوات کا حصہ ہونگے جبکہ تحصیل بریکوٹ ، تحصیل کبل ، تحصیل بابوزی اور تحصیل چارباغ ضلع سوات کا حصہ ہونگے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








