پاکستان کی غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش، امریکا کا اظہارِ تشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

پیشکش
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش کی ہے جس پر امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے پاکستان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس پیشکش پر شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے امریکا کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ غزہ میں قیامِ امن کیلئے اپنے فوجی دستے بھیجنے کیلئے تیار ہے؟ اس پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں اور پاکستان کی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس معاملے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میرے خیال میں پاکستان سمیت دیگر ممالک ابھی کچھ سوالوں کے جواب چاہتے ہین جس کے بعد ہی کسی ملک سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے کیلئے اپنی خدمات پیش کرے۔

خیال رہے کہ غزہ میں قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے میں غزہ استحکام فورس کا قیام بھی شامل ہے جس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے مکمل یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ملک اس تنازعے میں شریک ہر فریق کیلئے قابل قبول ہیں جو آگے بڑھ کر غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے چاہتے ہوں۔

 

Related Posts