پنجاب میں شدید دھند، مختلف شہروں میں موٹر وے بند، شہریوں کو بلاضرورت سفر نہ کرنیکی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

دھند کا راج، موٹر وے بند
(فوٹو: آن لائن)

صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث حادثات کے خدشے کے پیشِ نظر مختلف شہروں میں موٹر وے کو مختلف مقامات سے آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو بلا ضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر انٹرچینج تک، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے۔ موٹر وے ایم 4کو شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔

حدِ نگاہ متأثر ہونے کے باعث موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک جبکہ ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی۔ موٹر وے ایم 5 کو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ دھند کے باعث حدِ نگاہ شدید متأثر ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متأثر ہورہی ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری طور پر سفر سے بچیں، دھند حادثات کا باعث بن رہی ہے۔

Related Posts