راولپنڈی کے ایک گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے 5افراد زخمی ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے لائنز ایریا جیکب لائنز کے علاقے میں سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔
آج سے 9 روز قبل سلنڈر دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکہ جیکب لائنز کے علاقے میں شہاب الدین مارکیٹ کے نزدیک ہوا۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








