سڈنی حملے کیخلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج، حملہ آوروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی مسلمان
(فوٹو: بھارتی میڈیا)

بھارتی شہر آگرہ میں بھارتی مسلمان سراپا احتجاج ہوئے اور سڈنی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلمان مظاہرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کوئی بھی ہو، مرنے والا انسان ہوتا ہے۔ بزدل دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی اجئے۔ آگرہ کے مختلف حصوں میں مظاہروں کے دوران مسلمان بھی احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلمانوں نے تمام ممالک سے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے بیان میں آگرہ کے رہائشی عدنان قریشی نے کہا کہ مسلم برادری سڈنی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ حملہ آور کا تعلق جس بھی ذات یا مذہب سے ہو، وہ دہشت گرد ہے جسے سخت ترین سزا دی جانی چاہئے۔ وقت آگیا ہے کہ تمام ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

عدنان قریشی نے کہا کہ پوری دنیا متحد ہوجائے تو دہشت گردی کو روکنا آسان ہوگا۔ احتجاجی مظاہرین میں شامل ایک اور مسلمان شہری زاہل قریشی کا کہنا تھا کہ سڈنی واقعے کے نتیجے میں انسانیت تباہ ہوئی۔ حملہ کرنے والے دہشت گرد ہیں جنہیں سخت ترین سزا دی جانی چاہئے۔ اس قسم کے واعات میں عام لوگوں کی جان چلی جاتی ہے اور پورا خاندان تباہ ہوجاتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی مذہب کے تابع نہیں ہوتی اور دہشت گردوں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔ اسلام کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دینا ہوگی۔ انہوں نے آسٹریلیا میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور مجرموں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Posts