اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈاگ سینٹر میں نامعلوم افراد کے گھس آنے اور درجنوں کتوں کو لے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تقریباً 50 سے 60 کتوں کو تین گاڑیوں میں لوڈ کیا اور فرار ہونے سے قبل مرکز میں موجود ایک شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا۔
تحقیقات کے مطابق ڈاگ سینٹر کے سکیورٹی گارڈ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے مقدمے میں سرکاری فرائض میں مداخلت اور ڈکیتی سے متعلق دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








