وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی عالمی ساکھ بحال کرنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اس کی شفاف اور قابلِ اعتماد نجکاری کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور پی آئی اے کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔
نجکاری کے اس عمل کی براہِ راست نشریات اور اسٹریمنگ 23 دسمبر 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر پی آئی اے، نجکاری کمیشن اور حکومتِ پاکستان کے سرکاری سوشل میڈیا چینلز، جن میں فیس بک، ایکس، یوٹیوب اور انسٹاگرام شامل ہیں، پر دستیاب ہوں گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نجکاری قومی خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے عوام اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں ترقی کے لیے منصفانہ اور شفاف مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








