پنجاب حکومت اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت کی اس نئی اسکیم کے تحت اساتذہ صرف ابتدائی قسط ادا کر کے ای بائیک حاصل کر سکیں گے، جبکہ باقی ادائیگیاں ممکنہ طور پر تعلیمی اداروں کی سطح پر آسان بنائی جائیں گی۔
اسی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر ایک تجویز زیر غور ہے کہ خواتین اساتذہ کو خصوصی ریلیف کے طور پر مفت اسکوٹیاں فراہم کی جائیں۔ یہ بات پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہی۔
حکام کے مطابق اس میں وہ خواتین اساتذہ شامل ہوں گی جو سرکاری شعبے کے اداروں میں کام کر رہی ہوں اور سروس کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








