چاند نظر آگیا، کل یکم رجب، شب معراج کی تاریخ بھی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا آزاد چاند دیکھتے ہوئے، فائل فوٹو

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر  آنے کا اعلان کردیا۔

 وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب کاچاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب کل 22 دسمبر کو ہوگی۔

یکم رجب 22 دسمبر اور  شبِ معراج 27 رجب 16 جنوری کو ہوگی۔

Related Posts