سندھ کے بڑے شہر سکھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بعد ازاں پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ روہڑی کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان مبینہ طور پر بھینس چرانے کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران اہل خانہ نے مزاحمت کی۔ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کی جان لے لی جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا۔
متأثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ چور گائے کھول کر لے جا رہے تھے کہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی اظہر مغل نے کہا کہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور چوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 1 چور ہلاک ہوگیا جبکہ 2 زخمی چور جو علاقے میں چھپے ہوئے ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








