بالی ووڈ کی فٹنس آئیکون شلپا شیٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ رییل شیئر کی جس میں وہ فلم دھرندھر کے سپر وائرل گانے ‘FA9LA’ کے آئیکونک ہک سٹیپ پر ڈانس کر رہی ہیں۔ یہ ڈانس اسٹیپ اصل میں اکشے کھنہ کی فلم میں انٹری پر استعمال ہوا تھا اور شلپا نے اسے بڑے دلکش سے ری کریٹ کیا۔ ویڈیو کے آخر میں وہ مزاحیہ طور پر شکایت کرتی ہیں کہ شوٹنگ ٹیم پنکھا آن کرنا بھول گئی جس سے پسینے کی وجہ سے ان کی محنت پر پانی پھر گیا۔
شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام ریل کے کیپشن میں فلم کی کاسٹ اور ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی ہے اور خاص طور پر اداکاروں کا نام لے کر ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ انہوں نے رنویر سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا وقت آ گیا۔ آپ کمزور نہیں بلکہ اعلیٰ کرداروں کے لیے بلکل فٹ ہیں۔
انہوں نے اکشے کھنہ کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ او میرے خدایا۔ تم سپر ہو جبکہ آر مادھون کے بارے میں لکھا کہ آپ سے بہتر کوئی نہیں نبھا سکتا تھا۔
شلپا شیٹھی نے ارجن رامپال کو ایک انکشاف قرار دیا جبکہ بالی ود کے سنجے بابا کو انہوں نے ہمیشہ کے لیے راک اسٹار قرار دیا۔
انہوں نے معاون اداکاروں کی کاسٹنگ، موسیقی اور ڈائریکٹر ادتیہ دھر کو وژنری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ پیٹریاٹک فلم ہے۔
یاد رہے کہ مشہور گانا ‘FA9LA’ بحرینی ریپر فلپراچی کا ہے جو فلم میں اکشے کھنہ کی زبردست انٹری کے ساتھ پیش کیا گیا اور سوشل میڈیا پر طوفان مچا رہا ہے۔ اس کی دلکش بیٹس اور اسٹیپس کی وجہ سے کئی مشہور شخصیات اس پر ریلز بنا رہی ہیں۔
فلم دھرندھر ایک ایکشن سے بھرپور پیٹریاٹک اسپائی تھرلر ہے جو 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ کہانی پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے والے خفیہ مشن پر مبنی ہے جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں جبکہ اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال اور سنجے دت نے جاندار پرفارمنسز دی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








