سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی! جانیں آج فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق منگل 23 دسمبر 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 7 ہزار 288 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 6 ہزار 681 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 60 روپے مقرر کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 205 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 177 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 85 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 485 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ چاندی 69.30 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی یہ قیمتیں انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں۔

Related Posts