پیسہ دیکر مسلمانوں کو تقسیم کرنیکا الزام، خاتون وزیر اعلیٰ کی مودی کو دہلی سے ختم کرنیکی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

خاتون وزیر اعلیٰ
(فوٹو: منٹ)

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی خاتون وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتی مسلمانوں کو پیسہ دے کر تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ بنگال میں الیکشن جیتیں تو مودی کو دہلی سے ختم کردیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ممتا بنرجی نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی پیسوں کے بل پر بنگال کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ میں بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔

یہی نہیں، بلکہ ممتا بنرجی نے اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ اگر میں بنگال (میں الیکشن) جیتتی ہوں تو میں ان (بی جے پی حکومت) سے دہلی چھین لوں گی۔ واضح رہے کہ آئندہ برس 2026 میں بنگال میں اسمبلی انتخاب ہوگا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ ممتا بنر جی مسلسل بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہی یہں۔ ممتا بنر جی کا کہنا ہے کہ بی جے پی والے لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن ہر 2روز میں نئی ہدایات جاری کردیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن یہ ہتھکنڈے 2026 میں بی جے پی کو جتوانے کیلئے اپنا رہا ہے جس سے کئی ووٹر پریشان ہوگئے۔ گجرات سے مرکزی حکومت کے ملازمین بنگال میں الیکشن کروانے کیوں آئیں گے؟ کیا یہ جمہوریت ہے؟

 

Related Posts