فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے مؤثر ترین اسٹریٹجک رہنما ہیں، فنانشل ٹائمز

تازہ ترین

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر
(فوٹو: وی نیوز)

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کا مؤثر ترین اسٹرٹیجک رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی نظام میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اسٹرٹیجک حکمتِ عملی غیر معمولی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی ماحول میں سب سے مؤثر رہنماؤں میں شامل ہیں۔ موجودہ عالمی سیاست نے مڈل پاورز (متوسط درجے کی قوتوں) کیلئے ایک پیچیدہ دور شروع کردیا جہاں بیک وقت متعدد طاقتوں کے ساتھ توازن کا قیام بڑا چیلنج ہے۔

پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعریف کرتے ہوئے برطانوی جریدے نے قرار دیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مڈل پاورز کے کامیاب ترین ملٹی الائنرز کے طور پر ابھرے، جو کثیر جہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں جس نے پاکستان کی سفارت کاری کو واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے مابین بیک وقت متحرک و مؤثر کیے رکھا۔

برطانوی جریدے کا ماننا ہے کہ فیلڈ مارشل عاژم منیر کی حکمتِ عملی کے نتیجے میں ملک کیلئے نئے سفارتی مواقع نے جنم لیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غیر رسمی اور منفرد انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگی کا اعزاز بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حاصل کیا۔ ٹرمپ کے ساتھ خوش گفتاری اور سفارتی رویے نے پاکستان کیلئے مؤثر کردار ادا کیا۔

دوسری جانب فنانشل ٹائمز کا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کردیا جبکہ بھارت کیلئے درمیانی طاقت کا کردار غیر متوقع طور پر مشکل ثابت ہوا۔ ایک جانب جہاں پاکستان کو سفارتی کامیابیاں ملیں، وہیں بھارت بدلتے ہوئے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا، جسے سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts