ای چالان کے بھاری جرمانوں سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

فیس لیس ای ٹکٹنگ (ای چالان) کے بھاری جرمانوں سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ای چالان کے جرمانوں میں کمی کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ اپوزیشن اراکین کو بھی ایک ہفتے میں تجاویز دینے کو کہا ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر رعایت نہ دینے کا فیصلہ اصولی ہے، ٹریفک سگنل اور ون وے کی خلاف ورزی ناقابلِ معافی جرم ہے تاہم دیگر خلاف ورزیوں پر نرمی کر دیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کو آگاہی کیلیے معروف شخصیات کی خدمات لینے کا کہا ہے، جو ٹریفک قوانین کی اہمیت کو سمجھتی ہیں ان سے آگاہی دلوائیں گے۔

انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ موٹرسائیکل اور کار سواروں کو رعایت ہوگی لیکن ون وے خلاف ورزی پر جرمانہ برقرار رہے گا۔

Related Posts