کوئٹہ میں 2.4 شدت کا زلزلہ، جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ
(فوٹو: آن لائن)

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کی زمین زلزلے سے لرز اٹھی، کوئٹہ میں 2.4شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے جھٹکے شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 2.4 جبکہ گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2.4شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تاحال کسی قسم کا جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اس سے قبل اس سے زائد شدت کے زلزلے بھی رپورٹ کیے گئے تھے۔۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج سے 7روز قبل زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی تقریباً 12کلومیٹر تھی۔راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ چترال، دیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ستمبر کے دوران جڑواں شہروں اور گردونواح کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ پشاور، سوات، اپر دیر، اٹک اور چترال میں خوفزدہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Related Posts