راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

5.0 magnitude earthquake shakes Balochistan
FILE PHOTO

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جڑواں شہروں اور گردونواح کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ پشاور، سوات، اپر دیر، اٹک اور چترال میں خوفزدہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

لاہور میں خاتون پر وحشیانہ تشددکی ویڈیو، عوام برہم

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی علاقہ بتایا گیا۔

متاثرہ شہروں میں لوگ گھروں سے نکلتے ہوئے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Related Posts