شہزاد اکبر سے تکلیف دہ انتقام، حملہ آور نے ناک کی ہڈی توڑ ڈالی

تازہ ترین

تازہ ترین

شہزاد اکبر
(فوٹو: آن لائن)

بانی پی ٹی آئی کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں معاونِ خصوصی برائے احتساب کے عہدے پر براجمان رہنے والے شہزاد اکبر سے مبینہ طور پر تکلیف دہ انتقام لیا گیا ہے، نامعلوم شخص نے حملہ کرکے مبینہ طور پر شہزاد اکبر کی ناک کی ہڈی توڑ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا۔ اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری جو تصویر زیر گردش ہے، وہ اے آئی سے بنی ہوئی اور جعلی ہے، تاہم حملے کے سبب میری ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے بتایا کہ چہرے پر بھی زخم آئے ہیں، پولیس نے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی اور یقین دلایا ہے کہ حملہ آور کے ساتھ ساتھ اسے بھی گرفتار کریں گے جس نے یہ حملہ کرایا۔ حملہ آور کنسٹرکشن ورکر یا کوڑا اٹھانے والا دکھائی دیتا تھا۔

بیان میں شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ ملزم نے میرے نام کی تصدیق کی اور مجھ پر حملہ کردیا۔ مجھے ایسی بزدلانہ حرکتیں خوفزدہ نہیں کرسکتیں۔ میرا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے، اس لیے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج یا تصاویر شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے برطانوی قانون پر مکمل یقین ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انگلینڈ میں سب شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے، جس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں شہزاد اکبر س اختلاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بدعنوانی اور جمہوریت مخالف کوششوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر حملے کے بعد پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی سمیت دیگر نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

Related Posts