بھارتی نوجوان کو گوگل ٹرانسلیٹ نے مروا دیا، نوجوان شخص لڑکی سے آن لائن محبت کرکے انڈونیشیا پہنچ گیا، تاہم لڑکی کے رشتے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری سمیت نے انڈونیشین لڑکی سے آن لائن محبت ہونے پر شادی کا ارادہ کیا اور بھارت سے انڈونیشیا روانہ ہوگیا۔ انڈونیشیا پہنچنے پر اس نوجوان نے لڑکی سے ملاقات کرکے شادی کیلئے پروپوز کیا۔
گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے لڑکی کو پروپوز کرنے اور لڑکی کی جانب سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور بظاہر شادی سے انکار کی وجہ بھی یہی محسوس ہوتی ہے کہ لڑکی اسے انگریزی جاننے والا پڑھا لکھا شخص سمجھ بیٹھی تھی۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی نوجوان لڑکی سے تمام تر گفتگو، حتیٰ کہ بنیادی بول چال بھی ہندی میں کرتا ہوا نظر آتا ہے، جس سے اس کی تعلیمی اہلیت پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں کہ یا تو وہ ناخواندہ ہے یا پھر انگریزی بالکل نہیں جانتا۔
🚨⚡️Will you marry me?😅
An Indian man named Sumit met an Indonesian girl online, then traveled to Indonesia to meet her and proposed, communicating through Google Translate.
But she refused, saying:
I don’t want you, go back to your country. pic.twitter.com/TGAPuj9alv
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) December 25, 2025
واضح رہے کہ گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے سمیت سمیت بہت سے بھارتی اور پاکستانی شہری بھی غیرملکی لڑکیوں کو پھانسنے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم یہ بات اس وقت تک سنجیدہ محسوس نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی اپنا ملک چھوڑ کر بھارت نہ پہنچ جائے۔ سمیت کی جانب سے محبت کے اظہار پر انڈونیشن لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں تم سے محبت نہیں کرتی، اپنے ملک واپس چلے جاؤ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








