ایک ویڈیو اور سارا کیرئیر برباد؟ جیمی لیور نے کامیڈی سے بریک لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جیمی لیور
(فوٹو: آن لائن)

مشہورومعروف بھارتی کامیڈین اور جانی لیور کی صاحبزادی جیمی لیور نے باڈی شیمنگ سے منسلک کی جانے والی صرف ایک ویڈیو کی بنیاد پر اپنے کامیڈی کیرئیر سے بریک لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس 19 میں شرکت کرنے والی تانیہ متل کی نقالی پر مبنی ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے بعد جیمی لیور نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ اسٹینڈ اپ کامیڈین خاتون نے اپنی ایک انستاگرام پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

واضح رہے کہ جونی لیور بالی ووڈ فلمز میں اپنی جاندار اداکاری اور کامیڈی پر مبنی کرداروں کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں اور ان کی بیٹی نے اسٹینڈ اپ کامیڈی کو اپنا کیرئیر بنایا۔ جیمی لیور نے اداکاروں کی ممکری سے شہرت حاصل کرتے ہوئے بہت سے شوز کیے اور ان کی ویڈیوز بھی بہت پسند کی جانے لگیں۔

تانیہ متل کی ممکری نے جیمی لیور کے کامیڈی کیرئیر پر سوالات اٹھا دئیے کیونکہ بے شمار سوشل میڈیا صارفین نے جیمی لیور کی حساسیت کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jamie Lever (@its_jamielever)

حال ہی میں بگ باس 9 کی کنٹسٹنٹ تانیہ متل کی ممکری سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہونے والی جیمی لیور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، انہیں علم ہے کہ میں اپنے کام سے کتنی محبت کرتی ہوں اور اسے کتنی ایمانداری سے انجام دیتی ہیں۔ دوسروں کو خوشی دینے کا کام سونپنے پر خدا کی شکر گزار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اپنے پیغام میں جیمی لیور نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں جس طرح مداحوں نے پیار کیا، اس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہون۔ اپنے سفر سے میں نے یہ جانا ہے کہ ہر شخص آپ کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتا، نہ آپ کے ساتھ ہنس سکتا ہے اور حالیہ واقعات نے مجھ پر واضح کیا کہ میں اپنی ذات کا چھوٹا سا حصہ کھو چکی ہوں۔ یہ اس کا عکاس ہے، کوئی غصہ نہیں۔

جیمی لیور نے کہا کہ جو میں کرتی ہوں، اسے پیار ہے اور ہمیشہ انٹرٹین کرتی رہوں گی۔ مجھے آرام اور اپنے آپ کو بحال (ری سیٹ) کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ آپ کی محبت، دعاؤں اور حمایت کا ہمیشہ شکریہ۔ اب آپ سے اگلے سال ملاقات ہوگی۔

Related Posts