نشے میں دھت اے ایس آئی نے گاڑی بچوں پر چڑھا دی، 2زخمی بچوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اے ایس آئی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں نشے میں دھت اے ایس آئی نے گاڑی بچوں پر چڑھا دی۔ زخمی ہونے والے دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد رمضان نے چنیوٹ کے بھوانہ گاؤں میں بچوں کو زخمی کرنے والوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر موقعے پر 15 پر کال کردی تاہم آنے والے پولیس ملازمین پر ملزم کو فرنٹ سیٹ پر بٹھا کرکے روانہ کرنے اور اپنے ساتھی پولیس اہلکار کو بچانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی بچوں کے اہل خانہ پولیس کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، جن کے مطالبے پر پولیس نے تھانہ بھوانہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم اے ایس آئی رمضان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی کار سے شراب کی بوتل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور کی کینال روڈ پر باراتیوں کی گاڑی نہر میں جاگرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

 ڈرائیور تیز رفتار ویگن پر قابو نہ رکھ سکا جو نہر میں جاگرنے کے باعث جانی نقصان ہوا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوئے۔ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بعد ازاں 4زخمیوں ک ڈاکٹرز ہسپتال جبکہ ایک کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں شامل ایک بچی، خاتون اور مرد کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 55سالہ حنیف کے نام پر ہوئی، جس کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

Related Posts