بی جے پی کونسلر کے شوہر نے خاتون سے زیادتی کرڈالی، ہراسگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

خاتون سے زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی کونسلر کے شوہر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم کے ڈرانے اور دھمکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پور میں یپش آیا، ملزم نے خاتون سے چاقو کے زور پر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ملزم نے اسی ویڈیو کی بنیاد پر خاتون کو بار بر بلیک میل کیا اور جنسی تعلق پر مجبور کیا۔ خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

متأثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو موبائل فون پر ریکارڈ کی اور اسے جان سے مارنے اور خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں جس کے بعد خاتون طویل عرصے تک خاموش رہی۔ اشوک سنگھ نامی ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اشوک سندھ ایک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرتا ہے اور متاثرہ خاتون سے کہتا ہے کہ میرا کیا ہوگا؟ میرا کچھ نہیں ہوگا۔ جہاں شکایت کرنی ہے، کرلو، میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ویڈیو میں خاتون ملزم کو شکایت تھانے میں درج کرانے کی دھمکی دیتی ہے۔

گزشتہ پیر کے روز اپنی تحریری شکایت میں خاتون نے بتایا کہ یہ واقعہ 6ماہ قبل پیش آیا تاہم جان جانے کے خوف اور ملزم کی دھمکیوں کے باعث وہ خاموش رہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم اس کے گھر میں داخل ہوا اور چاقو کے زور پر زیادتی کی۔ 20دسمبر کو دوبارہ بدتمیزی اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں ضلع بدر ہو چکا ہے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگا ہے جو باقاعدگی سے اس کی دکان پر آتا ہے اور گالم گلوچ کرتا اور ڈراتا دھمکاتا ہے۔ واقعے کی شکایت سامنے آنے کے بعد بھارتی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ملزم کے خلاف تاحال کوئی ایکشن لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related Posts