ڈکی بھائی کی سالگرہ، مداح نے حیرت انگیز تحفہ بھیج دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی
(فوٹو: آن لائن)

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو سالگرہ کے موقعے پر ایک مداح نے حیرت انگیز تحفہ ارسال کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھیج دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کرر ہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر لاکھوں مداح حاصل کرنے والے ڈکی بھائی کے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کے تحائف دکھائے گئے جن میں عادل زاہد نامی ایک مداح نے ٍ10 لاکھ روپے کا چیک بھی ارسال کیا تھا۔ ڈکی بھائی ٍ10 لاکھ کا چیک دیکھ کر حیران ہوگئے اور مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وی لاگ کے دوران ڈکی بھائی نے کہا کہ میں یہ رقم فلاحی مقاصد کیلئے عطیہ کروں گا اور اس کی تفصیل آئندہ وی لاگ میں شیئر کی جائے گی۔ ملک کے موجودہ سخت قوانین کے باعث چیک کے جعلی ہونے کا امکان کم ہے۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ایک طویل قانونی مرحلے کے بعد دوبارہ وی لاگنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہو گئے لیکن انہیں یوٹیوب چینل سے محروم کردیا گیا۔

ڈکی بھائی کے مطابق وہ اس وقت نہ تو ویڈیوز خود اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن کے مکمل اعداد و شمار تک رسائی رکھتے ہیں، کیونکہ اشتہارات سے متعلق اکاؤنٹ تاحال غیر فعال ہے۔ ان کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے دی گئی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔

Related Posts