متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، جس نے عمران فاروق کو قتل کروایا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم پر الزامات کی بارش کردی۔ سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ والے دن قتل کروایا اور 17دسمبر 2010 میں انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا۔ ان کے قتل کا حکم بانی ایم کیو ایم نے دیا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر ڈرامہ کیا۔ لاش پاکستان بھیجنے کیلئے لاکھوں پاؤنڈز بطور چندہ وصول کیے۔ عمران فاروق کی اہلیہ کے انتقال کے موقعے پر الطاف حسین نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران فاروق کی موت کے بعد اہل خانہ سے رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیو ایم کیس کھلوائیں تاکہ اصل فائلوں کا پتہ چلے، الطاف حسین ہمت کریں، میں اپنے پیسے سے ان کا ساتھ دوں گا۔ جب عمران فاروق کا قتل ہوا، میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا۔ الطاف حسین کو نمازِ جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








