نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک بالخصوص متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کو فراڈ سے خبردار کر دیا۔
ترجمان نادرا کی جانب سے جاری اہم پیغام میں کہا گیا کہ بعض نوسرباز اور جعلساز عناصر شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ عناصر خود کو نادرا کا فرنچائز ظاہر کر کے 300 سے 500 درہم تک فیس وصول کرتے ہیں اور شہریوں کا حساس ڈیٹا بھی حاصل کر لیتے ہیں۔
ترجمان نے ہدایت کی کہ ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں ان کی اطلاع نادرا شکایات پورٹل پر دیں۔ علاوہ ازیں وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، ان کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں وہ صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ تشریف لائیں اور پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے سلسلے میں نادرا دفتر تشریف لائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








