خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے قوم کو نئے سال کی آمد پر تیل اور گیس کے ذخائر کی خوشخبری سنا دی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 1ہزار 400بیرل تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا۔ کوہاٹ سے 10.5ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوگی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ براگزئی ایکس 1کنویں کو 5 ہزار 170 میٹر تک ڈرل کیا گیا۔ ڈیٹا فارمیشن میں ہائیڈرو کاربن سے بھرپور 187میٹر زون کی کامیاب نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گیمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو میں گیس کی پیداوار میں اضافے کی رپورٹ سامنے آئی تھی، جبکہ اس پیشرفت کی تصدیق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے کی
پی پی ایل کے ترجمان نے نومبر کے دوران بتایا کہ گیمبٹ ساؤتھ بلاک میں گیس پروسیسنگ فیسلٹی جی پی ایف ٹو اب روزانہ 60 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کر رہی ہے، جو پہلے 55 ملین مکعب فٹ فی دن تھی، یعنی پیداوار میں 5 ملین مکعب فٹ کا اضافہ ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








