ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، سندھ کے گیس ذخائر سے پیداوار میں شاندار اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت خبر یہ ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گیمبٹ ساؤتھ بلاک-II میں گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پیشرفت کی تصدیق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ  نے کی ہے۔

پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق گیمبٹ ساؤتھ بلاک میں گیس پروسیسنگ فیسلٹی-II (GPF-II) اب روزانہ 60 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کر رہی ہے، جو پہلے 55 ملین مکعب فٹ فی دن تھی، یعنی پیداوار میں 5 ملین مکعب فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ گیس کے علاوہ اس بلاک سے روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ PPL اس بلاک میں 65 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق پیداوار میں یہ اضافہ موجودہ فیلڈز سے زیادہ سے زیادہ ہائیڈروکاربن حاصل کرنے کی بہتر ریکوری کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف توانائی کے شعبے کو مضبوط کرے گی بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گی۔

Related Posts