اسلام آباد: عدالت نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس میں معروف تجزیہ کار صابر شاکر، معید پیرزادہ، یوٹیوبر عادل راجا، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس میں عادل راجا، حیدر مہدی، صابر شاکر، معید پیرزادہ،شاہین صبہائی اور وجاہت سعید کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا سنائی۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کیس کا فیصلہ سنایا۔
ملزمان میں شامل یوٹیوبر عادل راجا،حیدر مہدی، صابر شاکر، معید پیرزادہ اور وجاہت سعید کو 2، 2 بارعمر قید کی سزا سنادی گئی، مجرمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں سنائی گئی۔ مجرمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنادی گئی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، استغاثہ کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا جو انسدادِ دہشت گردی قوانین کے عین مطابق ہے۔
مجرمان کو سزا سنائے جانے کے بعد عملدرآمد کی کارروائی شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں صابر شاکر، معید پیرزادہ،سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں شاہین صبہائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








