سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی زورین نظامانی ملک بھر میں ایک نمایاں فکری آواز بن کر ابھرے جس نے قانون، تعلیم اور سماجی تجزئیے کی دنیاؤں کو منسلک کرنے کا پیغام دیا۔
اگرچہ زورین نظامانی تعلیمی اور صحافتی میدان میں منفرد راستہ قائم کرچکے ہیں جبکہ وہ پاکستان کی تفریحی صنعت کے معزز ترین پاور کپلز میں سے ایک کے بہت قریبی عزیز ہیں۔ وہ تجربہ کار اداکارہ فضیلہ نظامانی اور قیصر خان نظامانی کے بیٹے ہیں۔
بدترین حماقت یہ کرسکتے ہیں اگر کل منڈے دی ماں نوں پھڑن چلے گئے۔ pic.twitter.com/8v59OwvbxA
— Jimmy Virk – Imranian 🇵🇰 (@JimmyVirkk) January 1, 2026
نوے کی دہائی کے معروف ترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ فضیلہ قاضی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن اور ڈرامہ نگاری میں بھی شہرت حاصل کی ہے جبکہ زورین نظامانی کے والد قیصر خان نظامانی نہ صرف تجربہ کار اداکار و ہدایتکار بلکہ ایک نامور وکیل بھی ہیں۔
فن اور قانون کے حسین امتزاج سے مزین اس خاندان کا اہم حصہ فضیلہ قاضی اکثر اپنے فرمانبردار بیٹوں کے بارے میں گفتگو کرتی رہی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر خوشی کا اظہار بھی کرتی ہیں۔
زورین نظامانی کی انفرادیت یہ ہے کہ انہوں نے فضیلہ قیصر یا قیصر نظامانی کے بیٹے کے طور پر شہرت حاصل نہیں کی بلکہ نوجوان پاکستانیوں کے مسائل اور ان کی آواز کو اجاگر کیا ہے، جو ا س وقت امریکا میں کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ زورین نظامانی پاکستانی عوام کیلئے سب سے زیادہ کثیر المقاصد کالم نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں جو ایکسپریس ٹریبیون کیلئے لکھتے ہیں جن کی تحریریں اکثر ملک کے انفراسٹرکچر اور نوجوان نسل کی بدلتی ہوئی سوچ کے مابین کشیدگی کو اجاگر کرتی ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ سطحی جرائم شناسی اور تحقیق کی جانب جانے سے قبل کئی اعلیٰ عہدوں کے ذریعے اپنی پہچان بنائی۔ وہ ایک مستند وکیل ہیں اور ضیا الدین لا یونیورسٹی میں پروفیسر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ زورین نظامانی نے امریکی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔
موسیقی میں دلچسپی اور سماجی و سیاسی رکاوٹوں پر اپنے تعلیمی کام کے علاوہ وہ ڈیجیتل حلقوں میں اکثر تنقیدی تبصروں کے باعث جانے جاتے ہیں اور وہ نوجوان نسل کی مخصوص جدوجہد کو اجاگر کرتے ہیں جس میں ڈیجیٹل آزادی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








