راولپنڈی: کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے واش روم میں خاتون کی چیخ پکار، نازیبا ویڈیوز برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے واش روم میں خاتون کی شیخ پکار پر سکیورٹی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، حکام نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نعمان نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

مدعی مقدمہ، سکیورٹی سپر وائزر کا کہنا ہے کہ واش روم میں ایک خاتون کی چیخ پکار پر سکیورٹی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے موبائل فون سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی جانب سے شکایت کیے جانے پر پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کے متعلق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے  بیوی سے غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے اور ویڈیوز بنانے کے ملزم کی عبوری ضمانت سنگین خدشات کے ساتھ منظور کرلی تھی۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ملزم عون محمد پر الزام تھا کہ اس نے زبردستی اپنی بیوی سے نہ صرف غیر فطری جنسی تعلقات قائم کیے بلکہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ جسٹس طارق ندیم نے ملزم کو 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار ملزم کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ شرعاً بیوی سے غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنا ممنوع ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق ملزم پر وزیر آباد میں بیوی سے غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے پر زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

Related Posts