کراچی: گلا کاٹ کر چہرہ کچل دیا، مائی کلاچی سے برآمدہ لاشوں میں 2 بچے شامل، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مائی کلاچی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر پھاٹک کے قریب مین ہول سے برآمدہ لاشوں میں 2 بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا گلاکٹا ہوا اور چہرہ کچلا ہوا ہے۔ ایم ایل او رپورٹ سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ تشدد سے جاں بحق افراد کی عمریں 10 سے 40 سال کے درمیان ہیں جب کہ 10 سال کی عمر کے بچے کا گلا کٹاہوا ہے اور چہرہ کچلا ہوا ہے، ایک اور بچے کی عمر 15 سال ہے جس کی گردن، چہرے اور سر پر چوٹ کے نشان پائے گئے۔

ایم ایل او رپورٹ کے مطابق تیسری لاش 14 سے 16سالہ لڑکی کی ہے ، جس کے سر اور گلے پر چوٹ کے نشانات ہیں، جبکہ چوتھی لاش 35 سے 40سالہ خاتون کی ہے جس کے سر، چہرے اور ہاتھوں پر چوٹ کے نشانات تشدد کا ثبوت سمجھے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کاکہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے لاشوں کے فنگر پرنٹس لیے گئے تاہم اس سے بھی شناخت نہیں ہوسکی۔ کیمیائی تجزئیے اور ڈی این اے کیلئے مختلف نمونے لے لیے گئے ہیں۔ کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ سے موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

تشویشناک طور پر جائے وقوعہ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی کے باعث سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں ہوسکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بظاہر یہ لگتا ہے کہ چاروں افراد کی موت تشدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی یا پھر غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts