قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، کرکٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹر امام الحق نے بتایا کہ وہ ایک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے بیٹی کی ایک جھلک بھی دکھائی۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں امام الحق نے کہا کہ ان کی بیٹی کا نام انارا حق ہے جبکہ انارا کا مطلب روشنی کی کرن ہے۔ امام الحق کے مطابق بیٹی واقعی ان کی زندگی کی روشنی ہے اور خوشی کے اس موقعے پر مداحوں سے اپنے اہل خانہ اور بیٹی کے حق میں دعا کی درخواست بھی کی۔
ماضی قریب میں قومی کرکٹر امام الحق نے 25نومبر 2023 کو اپنی قریبی دوست انمول محمود سے شادی کی تھی اور شادی کے 2 سال کی تکمیل پر 25نومبر 2025 کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کو بھی شیئر کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








