کراچی: مائی کلاچی سے لاشوں کی برآمدگی، ماں اور 3 بچوں کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا تھا۔ملزم

تازہ ترین

تازہ ترین

مائی کلاچی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم مسرور حسین نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے الزام لگایا کہ خاتون تعویذ کرتی تھی، پریشان ہو کر یہ اقدام اٹھایا۔ پہلے خاتون اور پھر بچوں کو لے جا کر ایک ہی مقام پر قتل کیا اور لاشیں گٹر میں پھینک دیں۔

دوسری جانب مقتولہ انیلا کے بھائی مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ان کا بہن سے ایک ہفتہ قبل آخری بار فون پر رابطہ ہوا تھا۔ 30دسمبر سے ان کا موبائل فون بند تھا۔ 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔ بہن طلاق یافتہ تھیں۔

مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے مزید کہا کہ بہن کو شوہر نے ڈھائی سال قبل طلاق دی تھی، انیلا بچوں کی کفالت کرتی تھیں، بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے۔ انیلا کا تعلق کراچی کے علاقے کھارادر سے تھا، جسے بے دردی سے بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مسرور حسین نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی چاروں افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ مقتولہ خاتون کے مبینہ تعویذ گنڈوں کے باعث ملزم شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts