سی ویو پر عالمی کراچی میراتھن: 25 ممالک کے 7ہزار سے زائد رنرز کی شرکت

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میراتھون
(فوٹو: ایکسپریس)

کراچی کے ساحلی علاق سی ویو پر بین الاقوامی معیار کی کراچی میراتھن ریس میں دنیا کے 25 ممالک سے 7ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی۔ ریس کے اختتام پر رنرز نے ریس کے شاندار انعقاد اور عالمی معیار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو رننگ کے کھیل سے مزین اور جوش و جذبے کا  مرکز بنانے والے رنگا رنگ اسپورٹس ایونٹ میں مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مختلف العمر افراد کی یکساں شرکت سے ایونٹ مزید منفرد صورت اختیار کر گیا۔

میراتھن ریس کے منتظمین کے مطابق ریس 4کیٹگریز میں تقسیم کی گئیتھی جس میں 42، 21، 10 اور 5کلومیٹرز کی ریس شامل تھی۔ پہلے راؤنڈ میں 42 کلومیٹر کی فل میراتھن اور 21کلومیٹر طویل ہاف میراتھن منعقد کی گئی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں باقی 2 کیٹگریز پر مشتمل ریس ہوئی۔

منتظمین کے مطابق ریس سی ویو کے ساحل پر واقع نشانِ پاکستان سے شروع اور اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات نے بھی شائقین ریس کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ شرکائے ریس کی سہولت کیلئے طبی امداد اور ریفریشمنٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے تھے۔

عالمی معیار کی کراچی میراتھن ریس کے انعقاد کا بنیادی طور پر مقصد عوام میں صحت مندانہ طرزِ زندگی کو فروغ دیتے ہوئے جسمانی سرگرمی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ریس میں شریک شہریوں نے اظہار رائے کرتے ہوئے میراتھن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور یہ کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے منعقد کیے جانے چاہئیں۔

Related Posts