کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ، سکیورٹی اداروں نے ایکشن لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں دہشت گردی
(فوٹو: آن لائن)

سکیورٹی اداروں نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بلدیہ رئیس گوٹھ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد ڈرموں میں بھر کر شہر منتقل کیاجارہا تھا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 60ڈرم، 5گیس سلنڈر اور منی ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ کارروائی زیر حراست دہشت گردوں کی نشاندہی پر ہوئی۔ برآمد کیے گئے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی سے تقریباً2000کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا۔ قریبی کمپاؤنڈ سے بھی دیسی ساختہ بارودی مواد برآمد ہوا۔ سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گرد کا تعلق فتنہ الہندوستان کے کالعدم بی ایل اے بشیر زیب گروپ سے ہے۔ دہشت گردی کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد سکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

Related Posts