تین سال کی معصوم بچی کے ساتھ درندگی، حیوان صفت گھریلو ملازم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور کے برکی کے علاقے میں 3 سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا گھریلو ملازم گرفتار کر لیا گیا۔

 ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی محمد عمران نواز نے پولیس ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس کیا اور 3 سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے گھریلو ملازم ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔

ملزم فیصل بچی کو کھلانے کے بہانے حویلی میں لے گیا اور بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم فیصل کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Posts