یہ 8 دوائیں استعمال کر رہے ہیں تو رک جائیں! ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا ہنگامی الرٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے بھر میں مختلف کمپنیوں کی آٹھ اقسام کی ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اتھارٹی نے ان ادویات کو مارکیٹ سے واپس لینے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق یہ ادویات مقررہ کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پوری نہیں اترتیں۔ جانچ کے دوران بعض ادویات پوٹینسی ٹیسٹ میں ناکام پائی گئیں جبکہ چند ادویات کو غیر معیاری، ملاوٹ شدہ یا قواعد و ضوابط کے خلاف غلط لیبلنگ کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

اتھارٹی نے الرٹ میں متاثرہ بیچز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی ہیں تاکہ فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

فروخت پر پابندی عائد کی گئی ادویات کے نام؛

Ophthalmic Solution Omnivise 2% (HPMC) 5ml

(آنکھوں کے قطرے اومنی وائز 2 فیصد – 5 ملی لیٹر)

Tablet Cetfin 10 mg

(سیٹفن گولی 10 ملی گرام)

Tablet Cenex 10 mg

(سینیکس گولی 10 ملی گرام)

Injection Isobaj 10 ml

(آئیسوباج انجکشن 10 ملی لیٹر)

Injection Neocobal

(نیو کوبال انجکشن)

Tablet Megadip 5 mg

(میگا ڈِپ گولی 5 ملی گرام)

Injection Kamedex 1 ml

(کامیڈیکس انجکشن 1 ملی لیٹر)

Enteric Coated Tablet Ascard 75

(اسکارڈ 75 انٹرک کوٹڈ گولی)

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کی فروخت فوری بند کریں اور موجود اسٹاک متعلقہ حکام کو واپس کریں۔

اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان ادویات کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ غیر معیاری ادویات صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ کسی بھی مشتبہ دوا کی اطلاع قریبی ڈرگ انسپکٹر یا متعلقہ ادارے کو دی جائے۔

Related Posts