لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری! مریم نواز کی نئی سہولت سب کو حیران کر دے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر لاہور میں عوامی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ اسٹیشنز فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس سہولت کو شہر کے منتخب مقامات پر متعارف کروایا گیا ہے تاکہ شہری ایمرجنسی کے دوران اپنے موبائل فون مفت چارج کروا سکیں اور رابطہ منقطع نہ ہو۔

سیف سٹیز اتھارٹی کا یہ اقدام خاص طور پر ایسے مواقع کے لیے مددگار ہے جب شہری فوری طور پر کسی مدد، اطلاع یا ہنگامی صورتحال میں فون استعمال کرنا چاہیں۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز ابتدائی طور پر 30 مقامات پر ہو چکا ہے جہاں عوامی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے۔ شہری پہلے ہی سے ان اسٹیشنز پر موبائل چارجنگ سہولت سے فائدہ اٹھانا شروع کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 100 مقامات پر ایمرجنسی موبائل چارجنگ پورٹس نصب کیے جائیں گے جس سے لاہور بھر میں شہری ایمرجنسی اور حفاظت کے دوران آسانی سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو پینک بٹن، وزیر اعلیٰ کی مفت وائی فائی، اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ فوری مدد حاصل کر سکیں اور اپنی حفاظت یقینی بنا سکیں۔

ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ عوامی تحفظ اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے جس سے لاہور میں شہریوں کو ایمرجنسی کے حساس لمحات میں سہولت اور رابطے کی مکمل سہولت میسر آئے گی۔

Related Posts