روس اور چین صرف امریکا سے ڈرتے ہیں، ٹرمپ کی نئی پھلجھڑی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ، شی، پیوٹن، فوٹو عالمی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، چین اور روس صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں۔

 اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو آج پورا یوکرین روس کے پاس ہوتا، ہمیشہ نیٹو کیساتھ رہیں گے، چاہے وہ ہمارے ساتھ نہ بھی ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میری مداخلت کے باعث نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات بڑھائے اور امریکا نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اکیلے 8 جنگیں ختم کرائیں، ناروے نے مجھے نوبل امن انعام نہ دینے کا احمقانہ فیصلہ کیا لیکن کوئی بات نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔

Related Posts