سندھ حکومت بھی عوام پر ہوگئی مہربان، دے دی چھ شہروں کیلئے زبردست سہولت

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ، فائل فوٹو

سندھ حکومت نے شہریوں کے لیے ایک آسان اور جدید سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن موبائل فون کے ذریعے یونین کونسل میں کرائی جا سکے گی۔

فی الحال یہ موبائل رجسٹریشن سروس صوبے کے چھ شہروں میں دستیاب ہے، جن میں کراچی ایسٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی اس پر کام جاری ہے اور جلد ہی اس سہولت کو پورے صوبے تک توسیع دے دی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا اور انہیں یونین کونسل کے دفاتر کے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

شہری موبائل فون کے ذریعے درخواست جمع کرا سکیں گے اور رجسٹریشن کے عمل سے متعلق فوری معلومات اور اپ ڈیٹس بھی حاصل کر سکیں گے۔

یہ اقدام سندھ حکومت کی جانب سے شہری خدمات کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Posts