نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ سنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 93پیسے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین جنوری کے بلز میں یہ ریلیف حاصل کرسکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے لائف لائن صارفین پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔
دوسری جانب یکم جنوری سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 79 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جنوری 2026 سے فی یونٹ بجلی اوسط نرخ 33روپے 38 پیسے میں حاصل کی جاسکے گی، جبکہ اس حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی۔
وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ تبدیلیاں کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ اس وقت صارفین سے فی یونٹ بجلی کے عوض 31روپے 59پیسے وصول کیے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








