کراچی میں سیاسی خاندان کی شاہانہ شادی! کون کون سی بڑی شخصیات شریک ہوئیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی اسمبلی کی رکن فریال ٹالپور کی بیٹی عائشہ ٹالپور نے سید محمد صبیح علی سے کراچی میں ایک شاندار، پرتعیش اور یادگار تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

یہ شادی 9 جنوری 2026 کو انجام پائی تاہم شادی کی تقریبات کئی دنوں پر محیط رہیں۔ تقریبات کا آغاز 2 جنوری کو کراچی کے معروف مقام دی آرکیڈینز میں ایک خوبصورت اور روح پرور قوالی نائٹ سے ہوا جہاں صوفی موسیقی نے سماں باندھ دیا۔اس کے بعد 4 جنوری کو امان ہاؤس میں روایتی انداز کی رنگا رنگ سنگیت نائٹ منعقد کی گئی۔

Image

ان شادی کی تقریبات میں پاکستان کے نامور اور مقبول موسیقاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگائے۔ پرفارم کرنے والے فنکاروں میں عابدہ پروین، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شامل تھے۔یہ تقریبات خاندانی خوشیوں، ثقافتی روایات اور موسیقی کے حسین امتزاج کا خوبصورت مظہر تھیں۔

دلہن عائشہ ٹالپور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کزن ہیں جبکہ دولہا سید محمد صبیح علی کا تعلق کراچی کے ایک معزز اور باوقار خاندان سے ہے۔

شادی کی مرکزی تقریب میں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں نمایاں نام یہ ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری

Image

Image

Image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Faryal Talpur's daughter wedding: Bilawal's warm entry wins hearts - Pakistan Connect

آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری

Image

Faryal Talpur Daughter Wedding Festivities | Reviewit.pk

Faryal Talpur Daughter Wedding Festivities | Reviewit.pk

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

وفاقی و صوبائی وزراء، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی

پاکستان پیپلز پارٹی کے متعدد سینئر رہنما

یہ شادی نہ صرف ایک خاندانی خوشی کا موقع تھی بلکہ سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی خاصی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنی رہی جہاں بھٹو اور طالبور خاندان کی سیاسی وراثت اور سماجی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

Related Posts