سوشل میڈیا پر اشتہار: خواتین کو حاملہ کرکے 10لاکھ کمائیں، کیا آپ بھی امیر ہونا چاہتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

خواتین کو حاملہ
(فوٹو: پکسابے)

سوشل میڈیا پر اشتہار جاری کردیا گیا، جس میں خواتین کو حاملہ کرکے 10لاکھ کمانے کا جھانسہ دیا گیا، پولیس نے فراڈ کے الزامات سامنے آنے پر سائبر کرائم گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے ضلع بہار میں پیش آیا جہاں پولیس نے سائبر فراڈ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا جو مردوں کو بچے پیدا نہ کرنے والی خواتین کو حاملہ کرنے پر 10لاکھ کمانے کا موقع دینے کا وعدہ کرتا تھا، جس نے مفت جنسی تعلقات کے ساتھ ساتھ امیر ہونے کا لالچ بھی دیا۔

دلچسپ طور پر اس نام نہاد ملازمت کو پلے بوائے سروس اور آل انڈیا پریگننٹ جاب کا نام دیا گیا۔ پیشہ ور فراڈیہ گروہ نے فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کو مختلف ناموں سے پیش کیا، جس میں بے وقوف بنائے جانے والے مردوں سے ابتدائی چارجز کے نام پر بھاری رقوم حاصل کی گئیں۔

سوشل میڈیا فراڈ میں ملوث گروہ ایسے افراد کو بہت دیر بعد جا کر یہ پتہ چلنے دیتا تھا کہ یہ سب فراڈ تھا۔ بھارتی پولیس نے رانجن کمار اور ایک نابالغ شخص کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 4موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد نے اپنی بچائی ہوئی جمع پونجی اس گروہ کے ہاتھوں گنوا دی۔

تکلیف دہ طور پر سائبر فراڈ کا نشانہ بننے والے بے شمار افراد نے واقعات کو بدنامی کے خوف سے رپورٹ نہیں کیا۔گروہ کی گرفتاری کے موقعے پر پولیس نے اپیل کی کہ عوام سوشل میڈیا پر کیے گئے وعدوں پر بھروسہ کرنے کی بجائے دلیل اور منطق کو ترجیح دیں اور فراڈ کا شکار ہونے کی صورت میں پولیس کو لازمی بتائیں۔

Related Posts