خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ بڈھ بیر پولیس نے سوشل میڈیا پر پنجابی برادری کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ میں ملوث 4ملزمان گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان عنایت الرحمن عرف دادا ، نور، عثمان اور بلال کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزمان تھانہ بڈھ بیر پولیس کی حراست میں
غیر اخلاقی حرکات اور سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت قانون پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ pic.twitter.com/crL5buwSth
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) January 9, 2026
ملزمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر نازیبا الفاظ اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کیا تھا جس پر پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرکے گرفتار کر لیا سوشل میڈیا کے غلط استعمال، غیر اخلاقی سرگرمیوں اور معاشرتی اقدار کے منافی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر جو نوجوان نسل اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔غیر اخلاقی حرکات اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی منفی سرگرمیوں کے خلاف قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو میں موجود میں ان کا سرغنہ چیتا نامی بے ہودہ حرکات کرنے والا کیوں نہیں پکڑا گیا؟ اس سارے گند کا منبع تو یہ ہے۔ اس کو پکڑے اور مکمل طور پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں، پھر ہم مانیں گے کہ واقعی آپ بے ہودگی کے خاتمے میں سنجیدگی رکھتے ہیں۔
— Rifaqat Ullah (@RifaqatRajjar) January 10, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس ویڈیو میں موجود میں ان کا سرغنہ چیتا نامی بے ہودہ حرکات کرنے والا کیوں نہیں پکڑا گیا؟ اس سارے گند کا منبع تو یہ ہے۔ اس کو پکڑے اور مکمل طور پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں پھر ہم مانیں گے کہ واقعی آپ بے ہودگی کے خاتمے میں سنجیدگی رکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








