نجکاری کے بعد پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولتیں ملیں گی؟ فیصلہ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کی ایک پرواز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولت اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات دینے کے لیے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنش کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ملک بھر میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل پر اسپتالوں میں میڈیکل سہولیات دی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل میں لیبارٹری سہولیات بھی شامل ہوں گی۔

اسٹیٹ لائف انشورنس نے تمام پینل پر موجود اسپتالوں اور لیبارٹریز کو تحریری ہدایت جاری کردی ہیں۔

تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسران (ڈی ایم اوز اور ہیلتھ فیسلیٹی افسران (ایچ ایف اوز) ان احکامات پر عمل درآمد کے لیے اسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کریں گے۔

Related Posts