کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے نے عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنا پڑا۔
نمائش، سہراب گوٹھ، یونیورسٹی روڈ اور حسن اسکوائر سمیت اہم شاہراہوں پر پولیس کی جانب سے موبائلز تعینات کیے گئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔ راشد منہاس روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا، جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔
سڑکوں پر پولیس کی موجودگی اور مختلف راستوں پر بلاک کیے جانے کے باعث عوام کو اپنے معمول کے کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور شہریوں نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی کہ اس نے عوامی سہولیات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا بلکل بھی خیال نہیں رکھا۔
گزشتہ روز بھی کراچی میں ٹریفک کی پریشانی دیکھی گئی جب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کی بڑی ریلی شہر میں گزری۔ حکام کے مطابق ریلی پرامن طریقے سے نکلی اور کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا تاہم چند اہم ترین سڑکوں پر ٹریفک جام دیکھنے کو ملا اور ایئرپورٹ اور کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








